میں نے سوچا تھا کیا اور کیا ہو گیا
میں نے سوچا تھا کیا اور کیا ہو گیا
ساتھ میرے نیا حادثہ ہو گیا
چھیڑ دیں اس کی باتیں کسی نے یہاں
زخم کوئی پرانا ہرا ہو گیا
غیر مجھ سے مرے اپنے جب سے ہوئے
دشمنوں سے مرا رابطہ ہو گیا
روز اک موڑ پر ملتا تھا مجھ سے جو
اس کا دیدار کرنا سزا ہو گیا
عشق کرنے کا سوچا نہیں تھا مگر
عشق میں پھر سے دل مبتلا ہو گیا
جس کو خود بھی نہیں راستے کا پتہ
شخص ایسا مرا رہنما ہو گیا
میرے اس دل پے اب عمر بھر کے لیے
جانے والے ترا نقش پا ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.