میں نے تجھے تجھ سے کبھی ہٹ کر نہیں دیکھا
میں نے تجھے تجھ سے کبھی ہٹ کر نہیں دیکھا
جو کچھ بھی ہوا اس کو پلٹ کر نہیں دیکھا
جب سے کہ نگاہوں میں بسی ہے تری صورت
قرآن کے اوراق الٹ کر نہیں دیکھا
راتوں کو اندھیرے ہی نگہبان تھے تیرے
تجھ کو تری نیندوں نے اچٹ کر نہیں دیکھا
معیار کا قیمت کا کہاں اس کو پتہ ہو
جس مال نے خیرات میں بٹ کر نہیں دیکھا
اک چیز سمندر ہے مگر تو نے کبھی بھی
موجوں کی روانی سے لپٹ کر نہیں دیکھا
اک قادری رتبہ ہے جمیلؔ اپنے لیے بھی
خود کو کسی انداز سے گھٹ کر نہیں دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.