میں نیندوں کا بہانہ چاہتی ہوں
میں نیندوں کا بہانہ چاہتی ہوں
ترے خوابوں میں آنا چاہتی ہوں
جسے سن کر تو سب کچھ بھول جائے
غزل وہ گنگنانا چاہتی ہوں
نئے لہجے میں تیرے ہے بناوٹ
ترا لہجہ پرانا چاہتی ہوں
ترا ملنا بہت مشکل ہے لیکن
میں قسمت آزمانا چاہتی ہوں
تو ہی جانے ارادہ تیرا زریابؔ
مگر میں تجھ کو پانا چاہتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.