میں رہا عمر بھر یہیں کا رہا
میں کناروں پہ بھی زمیں کا رہا
لے گیا وقت تیرا نقش کہاں
جو کہیں تھا نہ پھر کہیں کا رہا
میرے آنگن میں اک کلی نہ ملی
کوئی قصہ نہ نازنیں کا رہا
تھا یہ تحفہ اگرچہ میرے لیے
تیرا خنجر تو آستیں کا رہا
تیرا انکار خاموشی سے ہوا
بہت اصرار پھر نہیں کا رہا
وہ جو ٹھہرے کہیں وہیں نہ رہے
میرا عامرؔ کہاں کہیں کا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.