میں رہوں گا دئے کے ساتھ یہاں
میں رہوں گا دئے کے ساتھ یہاں
کیا چلیں گے ہوا کے ہاتھ یہاں
کوئی آہٹ سنائی دیتی ہے
کون رہتا ہے میرے ساتھ یہاں
مرنے والو پلٹ کے دیکھو ذرا
کاٹتا ہے کوئی حیات یہاں
ساتویں سمت ہے مجھے درکار
کم ہوئی مجھ پہ شش جہات یہاں
کس نے کھولی ہے میری الماری
میں نے رکھے تھے کاغذات یہاں
اگلے وقتوں میں دل تھا سینے میں
اب دھڑکتی ہے کائنات یہاں
حسن کی جیت پر فداؔ ہیں سبھی
عشق کو ہو گئی ہے مات یہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.