میں رہزنوں سے نہیں رہبروں سے ڈرتا ہوں
میں رہزنوں سے نہیں رہبروں سے ڈرتا ہوں
یہی سبب ہے کہ تنہا سفر پہ نکلا ہوں
ہمارے بیچ ہے آخر یہ تفرقہ کیسا
مری طرح ہو تم اور میں تمہارے جیسا ہوں
مرے خلاف مرے دوستوں کی سازش ہے
میں جانتا ہوں مگر دیکھ کر بھی اندھا ہوں
مری روانی ہے ضامن مری طہارت کی
رکا تو کائی جمے گی چلا تو دریا ہوں
میں اپنی روح بھلا کیسے بیچ دوں آخر
مرا ضمیر ہے زندہ تو میں بھی زندہ ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.