میں رنگ برنگی مورنی مرے پنکھ بہت ممتاز
میں رنگ برنگی مورنی مرے پنکھ بہت ممتاز
مرا رقص انوکھا رقص ہے مجھے اپنے آپ پہ ناز
میں سبز رتوں کی راز داں میں پت جھڑ کی ہمدرد
میں اپنی آپ مثال ہوں میرا ایک جدا انداز
میں دھانی شام کا روپ بھی میں صبح کی کومل دھوپ
مجھے دیکھ کے کوئل گائے تو ہر پات بجائے ساز
میں مست الست فقیرنی ناچوں گی ترے دوار
مری چھتری بن جا سائیاں مجھے اپنا عشق نواز
میں وارث شاہ کی ہیر ہوں مرے روپ ہیں ایک ہزار
مرا نام شمامہؔ افق ہے مہکاروں کی آواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.