میں شاد ہوں تو زمانے میں شادمانی ہے
میں شاد ہوں تو زمانے میں شادمانی ہے
شراب لاؤ کہ عالم تمام فانی ہے
تمام عالم ہستی پہ حکمرانی ہے
مرا جہان ہے جب تک مری جوانی ہے
رگوں میں روح ہے اور خون میں روانی ہے
نگاہ بادہ کش و چہرہ ارغوانی ہے
تغیرات کے عالم میں زندگانی ہے
شباب فانی نظر فانی حسن فانی ہے
کہیں کہیں یہ محبت بھی غیر فانی ہے
جہاں خیال حقیقت کی ترجمانی ہے
ترے خیال سے ہے مستئ نظر میری
تری نگاہ سے میں نے شراب چھانی ہے
ترا جمال فسانوں میں رنگ بھرتا ہے
ترے شباب سے دل کش مری کہانی ہے
مری حیات میں جب تو نہیں تو کچھ بھی نہیں
ترے بغیر بھی کیا خاک زندگانی ہے
دل فسردہ میں ہوتی ہے زندگی پیدا
نشورؔ جرعۂ صہبا بھی زندگانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.