میں شاہ کا کبھی جو مصاحب نہیں ہوا
میں شاہ کا کبھی جو مصاحب نہیں ہوا
سجدہ بھی کوئی مجھ پہ تو واجب نہیں ہوا
ہم اس کی بزم میں تو بہت دیر تک رہے
لیکن وہ شخص ہم سے مخاطب نہیں ہوا
دنیا سے بے نیاز رہے ٹھیک ہی کیا
دنیا کا رنگ ہم پہ تو غالب نہیں ہوا
لازم ہے جا کے شاہ سے سب لوگ یہ کہیں
جو کچھ یہاں ہوا وہ مناسب نہیں ہوا
ان بستیوں پہ اس کی نوازش بہت ہوئی
لیکن یہ کام حسب مراتب نہیں ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.