Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں سوچتا تھا کہ دے گا مجھے اجالے کون

ظفر نسیمی

میں سوچتا تھا کہ دے گا مجھے اجالے کون

ظفر نسیمی

MORE BYظفر نسیمی

    میں سوچتا تھا کہ دے گا مجھے اجالے کون

    یہ کر گیا مہ و انجم مرے حوالے کون

    نیا جریدۂ شعر و ادب نکالے کون

    یہاں خرید کے پڑھتا ہے خود رسالے کون

    چہار سمت منڈیروں پہ زاغ بیٹھے ہیں

    نہ جانے چھین لے معصوم کے نوالے کون

    پلا کے خون جگر دوستوں کو دیکھ لیا

    اب اور دشمن جاں آستیں میں پالے کون

    پسینہ بیچ رہا ہوں لہو بھی ارزاں ہے

    خریدتا ہے کف خونفشاں کے چھالے کون

    ہزار طرح کی ذہنی اذیتیں دے کر

    پلا رہا ہے مجھے زہر کے پیالے کون

    لگی ہو نیند تو یاروں کو ہوشیار کریں

    یہ مردہ لوگ ہیں مردوں میں جان ڈالے کون

    یہ رنگ و نسل کی تفریق ہم نے خود کی ہے

    وگرنہ ایک ہیں سب گورے کون کالے کون

    کسی پرانے کھنڈر میں یہ لاشیں دفنا دو

    ہوا خلاف ہے نیزوں پہ سر اچھالے کون

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے