میں سنوں گا وہی بس کہیں آپ جو
میں سنوں گا وہی بس کہیں آپ جو
میں کہوں گا وہی بس سنیں آپ جو
ہو نسیم خزاں بھی مہکتی ہوئی
پیاری پیاری سی باتیں کریں آپ جو
آپ نے ہم پہ کتنے کرم ہیں کیے
کچھ کرم ہم بھی کر لیں کہیں آپ جو
ہوگا لمبا سفر بھی بہت مختصر
ہاں مگر ساتھ میرے چلیں آپ جو
سب سے بہتر یہی میری توقیرؔ ہو
اک غزل میری کچھ پل پڑھیں آپ جو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.