میں تپ عشق میں با دیدۂ تر جاؤں گا
میں تپ عشق میں با دیدۂ تر جاؤں گا
آگ کا بھی ہو سمندر تو گزر جاؤں گا
میں اندھیروں سے کرن بن کے گزر جاؤں گا
اوس بن کر مَیں رگ گل میں اتر جاؤں گا
میری حیرت ہی اڑائے گی تمسخر میرا
آئنے سامنے آئیں گے جدھر جاؤں گا
تم جہاں مجھ پہ عنایت کی نظر ڈالو گے
میں وہیں صفحۂ ہستی پہ ابھر جاؤں گا
کبھی روؤں گا میں سایوں سے لپٹ کر سرشارؔ
اور کبھی اپنی ہی پرچھائیں سے ڈر جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.