میں تیرے سامنے فریاد کرنے والا نہیں
میں تیرے سامنے فریاد کرنے والا نہیں
یہ آسمان زمیں پر اترنے والا نہیں
تمہارے شہر میں چالاک لوگ رہتے ہیں
محبتوں میں یہاں کوئی مرنے والا نہیں
یہ آفتاب تو ہر شام ڈوب جاتا ہے
مگر یہ ہجر کا دن تو گزرنے والا نہیں
تجھے تو خیر کسی موڑ پر بچھڑنا تھا
ترا یہ فیصلہ حیران کرنے والا نہیں
ہماری آنکھیں کسی خشک جھیل جیسی ہیں
کوئی بھی نقش یہاں اب ابھرنے والا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.