میں ترے پیار میں کھویا ہوا پاگل ہوتا
میں ترے پیار میں کھویا ہوا پاگل ہوتا
یا تری جھیل سی آنکھوں كا اگر جل ہوتا
ان میں ہوتی مری صورت کبھی پھولوں کی مہک
عکس ہوتا کبھی پانی کبھی کاجل ہوتا
میں بناتا تجھے اک نخل گلستاں اپنا
سایہ ہوتا ترے صحرا کا میں بادل ہوتا
کھل اٹھے ہوتے مرے سینے میں وہ سرو سمن
باغ ہوتا میں ترے گاؤں کا جنگل ہوتا
ڈھال بنتا میں زمانے کی ہوا سے تیری
تری چادر کبھی بنتا کبھی آنچل ہوتا
کبھی در پر کبھی رستے کبھی من میں تیرے
گھپ اندھیروں میں ترے واسطے مشعل ہوتا
تری خاطر ترا الطافؔ بکھرتا ہر سو
تری خوشبو کے لئے کاش میں صندل ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.