میں الجھا ہوں بہت ہی اپنی جاں سے
میں الجھا ہوں بہت ہی اپنی جاں سے
مجھے فرصت نہیں ہے اس مکاں سے
زمیں پر جیسے بھی ہوں پر سکوں ہوں
پکارو مت مجھے تم آسماں سے
یہ سودا نور کا ہے نور ہی سے
اے میرے جسم ہٹ جا درمیاں سے
بھرم مجھ سے ہی قائم ہے تمہارا
اٹھوں گر میں تمہارے آستاں سے
نہ جاؤ آگہی کی کوکھ میں تم
کوئی لوٹا نہیں اب تک وہاں سے
مری وحشت مری راحت یہی ہے
نکالو مت مجھے اس خاکداں سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.