میں واقف کار اسرار بقا ہوں
اسی خاطر تو ان پر مر مٹا ہوں
یہ میری انتہائے آرزو دیکھ
کہ میں تجھ سے تجھی کو مانگتا ہوں
سنی جاتی نہیں جو ہوں وہ فریاد
جو رد کر دی گئی وہ التجا ہوں
کوئی ناحق جفائیں کیوں سہے گا
مگر میں ہوں کہ مجبور وفا ہوں
روا ہے یا یہ سجدہ ناروا ہے
کسی کے آستاں پر گر پڑا ہوں
وہ اپنے حسن کی اک داستاں ہیں
میں اپنے عشق کا اک ماجرا ہوں
کہیں ہوتے بھی ہیں سینے میں دو دل
میں جس کو چاہتا ہوں چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.