میں یہ دیکھ کے بھی رکا نہیں کہ غبار تھا
میں یہ دیکھ کے بھی رکا نہیں کہ غبار تھا
مجھے راستے کا پتہ نہیں کہ غبار تھا
وہ ہجوم سا جو امڈ پڑا تھا مرے لیے
مجھے دیکھنے کو ملا نہیں کہ غبار تھا
مری رفعتیں مجھے یک بیک نہ سمجھ سکیں
کہیں منکشف میں ہوا نہیں کہ غبار تھا
مرے سائے کو نہ درخت تھے نہ عمارتیں
مجھے آسماں کا پتہ نہیں کہ غبار تھا
کئی بار میرے قریب سے وہ گزر گیا
مجھے پھر بھی کوئی گلہ نہیں کہ غبار تھا
کبھی پاؤں رکھا تو پھونک کر کہ نہ اٹھ سکے
کبھی تولے پر تو اڑا نہیں کہ غبار تھا
مجھے ٹھوکروں نے گرا دیا تو پتہ چلا
کوئی سامنے سے ہٹا نہیں کہ غبار تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.