میں زمیں پر چلا نہیں ہوتا
میں زمیں پر چلا نہیں ہوتا
تو کوئی راستہ نہیں ہوتا
آدمی نے خدا بنائے ہیں
ورنہ کوئی خدا نہیں ہوتا
ہم ہی میکش نہیں ہیں دنیا میں
شیخ بھی پارسا نہیں ہوتا
پہلے ہوتی تھی عشق میں لذت
اب کوئی ذائقہ نہیں ہوتا
کس طرح زندگی کو جینا ہے
ہر کسی کو پتہ نہیں ہوتا
جو بھلائی کے کام کرتا ہے
بس اسی کا بھلا نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.