میں زندگی کے دن ایسے سنوار لیتا ہوں
میں زندگی کے دن ایسے سنوار لیتا ہوں
کہ تیرے ساتھ میں کچھ پل گزار لیتا ہوں
میں دوسروں کی خوشی خود سے پہلے رکھتا ہوں
جہاں پہ جیت بھی سکتا ہوں ہار لیتا ہوں
پکارتے ہیں مصیبت میں لوگ اپنوں کو
سو میں بھی اپنے غموں کو پکار لیتا ہوں
سنبھال لیتا ہوں خود کو میں لڑکھڑا کر بھی
جہاں بھی گرتا ہوں رستے سدھار لیتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.