مجلس ہجر تھی سینہ جلتا رہا
مجلس ہجر تھی سینہ جلتا رہا
گریہ ہوتا رہا بین چلتا رہا
تا فلک جسم کے سایہ لرزاں رہے
کیسا ہیجان سانسوں میں پلتا رہا
یاد دل میں بھنور سا بناتی رہی
درد صحرا تھا آنکھوں میں جلتا رہا
گم تھی ام وجود اور طفل عدم
وقت کے پالنے میں مچلتا رہا
کیسا غارت گر حسن تھا تیرا عشق
سارے منظر پہ کالک سی ملتا رہا
ایک تیری چمک تھی سوا اور سوا
میرے سورج کو ڈھلنا تھا ڈھلتا رہا
تا سحر غم کدے میں ترا نور تھا
تا سحر ذکر چلتا نکلتا رہا
- کتاب : جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 36)
- Author : امیر حمزہ ثاقب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.