مکان دیتا کہاں تھا امان مٹی کا
مکان دیتا کہاں تھا امان مٹی کا
مکین چھوڑ گئے یہ جہان مٹی کا
نا جانے کونسی بارش بہا کے لے جائے
کھڑا ہوں سر پہ لئے سائباں مٹی کا
زمیں کو تنگ سمجھتے ہو کس لئے اتنا
یہ شکر ہے کہ نہیں آسمان مٹی کا
تمہارے لمس کی خوشبو ہے آج تک اس میں
مہک رہا ہے ابھی پھول دان مٹی کا
بکھر رہا ہوں ہوا میں کچھ اس طرح اب تو
بدن پہ ہونے لگا ہے گمان مٹی کا
میں ڈر رہا ہوں کہ مایوس ہی نہ ہو اظہرؔ
کہ لے رہا ہے کوئی امتحان مٹی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.