مکاں دل کو بنانے کا یہ وعدہ روبرو کر کے
مکاں دل کو بنانے کا یہ وعدہ روبرو کر کے
مکیں گھر چھوڑ دیتے ہیں یہ باتیں کو بہ کو کر کے
لگی جو چوٹ بھی تم کو سہا مجھ سے نہ جائے گا
یہ باتیں کرنے والے چھوڑ جاتے دل لہو کر کے
کبھی نشتر سے جو اس نے دیے تھے گھاؤ اس دل پر
وہاں پیوند یادوں کا لگایا ہے رفو کر کے
نہیں سوکھی ہیں بیلیں آج بھی دل میں محبت کی
انہیں سینچا ہے اشکوں کو لہو کو آب جو کر کے
تمہیں سچی محبت کا صلہ میں اور کیا دیتی
تمہیں اگلے جنم بھی مانگتی ہوں آرزو کر کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.