مکان دل میں تو مسند نشیں ہے
مکان دل میں تو مسند نشیں ہے
منور تجھ سے سب روئے زمیں ہے
کوئی کعبہ میں اور کوئی دیر میں جا
خلائق ڈھونڈھتی ہر ہر کہیں ہے
یہ دل نے ایسی کچھ پائی ہے وسعت
کہ جس کے آگے پست عرش بریں ہے
جو نا بینا ہو دن کو رات جانے
بھلا سورج تو پوشیدہ نہیں ہے
مثال شمع خوش جلتا ہے خاموشؔ
تری محفل میں جاں تو ہے وہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.