مکان جاں پہ بھلا کب مکیں کا حصہ ہے
مکان جاں پہ بھلا کب مکیں کا حصہ ہے
یہ آسماں بھی سراسر زمیں کا حصہ ہے
بدن کی ساری رگیں جل گئیں مگر اب تک
جو جل نہ پایا کسی دل نشیں کا حصہ ہے
ٹھہر بھی جاؤ کہ ہے بات کچھ مہینوں کی
گماں کی ناف میں زندہ یقیں کا حصہ ہے
چھپا ہوا نہیں رہتا ہے کچھ فقیروں کا
چمک رہا ہے جو قشقہ جبیں کا حصہ ہے
بقا کے سارے مظاہر تمہارے حصے کے
فنا کا باب شمیمؔ حزیں کا حصہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.