مکاں سے لا مکاں تک آ گیا ہوں
مکاں سے لا مکاں تک آ گیا ہوں
خیالوں میں کہاں تک آ گیا ہوں
گزر کر میں زوال زندگی سے
عروج داستاں تک آ گیا ہوں
ترے ہونٹوں کی جنبش کہہ رہی ہے
کہ میں تیری زباں تک آ گیا ہوں
وہاں تک ہے مری اب حکمرانی
ترے اندر جہاں تک آ گیا ہوں
گزرتے وقت میں کچھ دن ٹھہر کر
میں عمر جاوداں تک آ گیا ہوں
در و دیوار تک وحشت زدہ ہیں
حقیقت میں گماں تک آ گیا ہوں
میں اپنے آپ سے ملنے کی خاطر
ہجوم دوستاں تک آ گیا ہوں
پلٹنا اب کہاں ممکن ہے عاصمؔ
میں خطرے کے نشاں تک آ گیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.