مخمور ادائے ساقی ہے محروم دل ناکام نہیں
مخمور ادائے ساقی ہے محروم دل ناکام نہیں
عبدالرشید خان کیفی مہکاری
MORE BYعبدالرشید خان کیفی مہکاری
مخمور ادائے ساقی ہے محروم دل ناکام نہیں
کھنچ آئی ہے میرے ساغر میں وہ مے جو رہین جام نہیں
اے قدر شناس جنس گراں بس ایک نظر ہے قیمت دل
یوں مفت لٹائے دیتے ہیں کچھ سود و زیاں سے کام نہیں
دنیائے چمن ہے پیش نظر پھرتا ہے سماں آنکھوں میں وہی
ہم لاکھ رہیں پابند قفس کچھ دل تو اسیر دام نہیں
کیوں داغ لہو کے دھوتے ہو کیوں زینت دامن کھوتے ہو
بے کار پریشاں ہوتے ہو تم پر تو کوئی الزام نہیں
وہ محو تغافل سنتا ہے ہم کہتے ہیں دل کا افسانہ
کچھ باتیں ہیں بہکی بہکی سی آغاز نہیں انجام نہیں
ہے کس کا جگر یہ درد سہے ہے تیر نظر کی تاب کسے
مخصوص ہے میرے دل کے لیے یہ لطف خلش کچھ عام نہیں
یا ہم ہی نہیں شایان جفا یا اس کو نہیں ہے قدر وفا
اس بزم میں کیفیؔ ورنہ کوئی محروم نہیں ناکام نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.