Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مکین گھر سے نکل کر ہی خوش ہوئے ہوں گے

میثم حیدر

مکین گھر سے نکل کر ہی خوش ہوئے ہوں گے

میثم حیدر

MORE BYمیثم حیدر

    مکین گھر سے نکل کر ہی خوش ہوئے ہوں گے

    پرانے شہر کے رستے نئے بنے ہوں گے

    نئے ظروف میں ڈھلنا کسے نصیب ہوا

    مگر وہ لوگ جو مٹی میں مل گئے ہوں گے

    ادھورے خواب بھی کتنی بڑی اذیت ہیں

    تمام عمر جنہیں دیکھتے رہے ہوں گے

    جنہیں جنہیں بھی تمہاری کمی رہی ہوگی

    بہشت جا کے بھی شکوہ کناں رہے ہوں گے

    ہمیں خرید لیا ہوگا پھر کسی نے کہیں

    کسی کو مال غنیمت میں مل گئے ہوں گے

    وہ احترام سے خنجر بکف ہوا ہوگا

    یہ زخم ہم نے مروت میں لے لیے ہوں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے