ملال تیری قسم آج کچھ زیادہ ہے
ملال تیری قسم آج کچھ زیادہ ہے
تجھے گنوانے کا غم آج کچھ زیادہ ہے
تجھے میں کھو بھی چکا پھر بھی تجھ کو پانے کی آس
یہ کل تلک تو تھی کم آج کچھ زیادہ ہے
مری تو روز کی عادت ہے پر مجھے دکھ ہے
کہ تیری آنکھ بھی نم آج کچھ زیادہ ہے
کچھ آج کل سے سوا تر ہے شب کی تاریکی
پھر اس کی زلف بھی خم آج کچھ زیادہ ہے
میں دشمنوں کے بھی حق میں دعائیں کرنے لگا
کہ دوستوں کا کرم آج کچھ زیادہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.