منسوب ان سے آج مری ذات ہو گئی
منسوب ان سے آج مری ذات ہو گئی
یعنی حیات نو کی شروعات ہو گئی
ناکامیٔ محبت جاناں کے ساتھ ساتھ
خود زندگی بھی نذر خرابات ہو گئی
ان کی طرف سے جو بھی مجھے غم عطا ہوا
میرے لیے خوشی کی وہ سوغات ہو گئی
پھر دل میں اس کی یاد کے بادل امڈ پڑے
پھر آنسوؤں کی آنکھ سے برسات ہو گئی
محروم ہو گیا ہوں پیام وصال سے
کیا جانے کیا خطا ہوئی کیا بات ہو گئی
شاداںؔ مری حیات بھی پر نور تھی مگر
کیا جانے کب یہ پیکر ظلمات ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.