منزل کا یوں پتہ نہ سبھی کو بتائیے
منزل کا یوں پتہ نہ سبھی کو بتائیے
جس پر چلے ہوں آپ وہ رستہ دکھائیے
احساس کی زمین پہ خوشیوں کے رنگ ہوں
تصویر جب بنائیں مکمل بنائیے
کب تک اداس رہ کے گزاریں گے رات دن
ہنسنا اگر محال ہے تو مسکرائیے
پتھر پہ یہ لکھا ہے عداوت حرام ہے
یہ بات بھی لکھی ہے محبت بڑھائیے
گر دیکھنا ہے کتنا ہواؤں میں زور ہے
اونچی چھتوں پہ جا کے پتنگیں اڑائیے
کیوں ہر کسی کو آپ سناتے ہیں شاعری
جو بھی سخن شناس ہیں ان کو سنائیے
دل کا مزاج دیکھ کے دل پر یقیں نہیں
بہتر ہے آپ روح سے رشتہ نبھائیے
میں نے تو صاف گوئی سے کہہ دی ہے اپنی بات
اب جو نکالنا ہے وہ مطلب نکالیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.