منزلیں بھول چکے عزم سفر باقی ہے
منزلیں بھول چکے عزم سفر باقی ہے
راہرو سو بھی گئے راہ گزر باقی ہے
بے رخی ہائے مسلسل تو نہیں میرا علاج
دل میں پہلی سی محبت کا اثر باقی ہے
قافلے والوں کو رہزن نے مسلسل لوٹا
راہ رو اب بھی یہ کہتے ہیں سفر باقی ہے
آنکھوں آنکھوں میں کٹی رات پر اے جلوۂ دوست
دل کے بہلانے کو کہتے ہیں سحر باقی ہے
اک جھلک دیکھ لیا حسن کا جلوہ اخترؔ
بجلیاں ختم ہوئیں ذوق نظر باقی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.