منزلوں کے شوق میں پاگل رہی ہے زندگی
منزلوں کے شوق میں پاگل رہی ہے زندگی
بے نشاں رستوں پہ کب سے چل رہی ہے زندگی
گو تمہاری آنکھ سے اوجھل رہی ہے زندگی
لمحہ لمحہ کس قدر بے کل رہی ہے زندگی
وادیٔ ناراں کی یخ بستہ فضا کو کیا خبر
کس طرف دامان ہے کیوں جل رہی ہے زندگی
سانس کو روکے کھڑا ہوں میں مگر یہ دیکھیے
کس طرح اپنی ڈگر پہ چل رہی ہے زندگی
تجھ سے جب آنکھیں ملی تھیں دل سے آئی تھی صدا
عمر گزری ہے مگر اس پل رہی ہے زندگی
مدتوں کے بعد دیکھا ہے اسے میں نے عتیقؔ
کھل رہا ہے مجھ پہ جیسے پھل رہی ہے زندگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.