منظور نہیں رنج کو راحت مرے دل کی
منظور نہیں رنج کو راحت مرے دل کی
فرقت کو گوارا نہیں فرقت مرے دل کی
کیا پوچھتے ہو چارہ گرو درد و الم کو
صورت سے عیاں ہوتی ہے حالت مرے دل کی
ہر وقت مصیبت میں ہے ہر وقت بلا میں
کیا درد و الم سے ہوئی خلقت مرے دل کی
باور نہیں آتا ہے تو اے جان تم آ کر
خود دیکھ لو حالت شب فرقت مرے دل کی
وعدہ تو کیا ہے شب فرقت میں اجل نے
شاید کہ ٹھکانے لگی محنت مرے دل کی
وہ غیر کی الفت سے اگر باز بھی آئیں
جائے گی نہ تا زیست کدورت مرے دل کی
کیا لطف ملا ہجر کا اس کو بھی کہیں لطفؔ
کیوں غیر کو منظور ہے راحت مرے دل کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.