مقام ذات کیا ہے لن ترانی کس کو کہتے ہیں
مقام ذات کیا ہے لن ترانی کس کو کہتے ہیں
خدا ہی جانتا ہے دید بانی کس کو کہتے ہیں
بنا جب میں ثنا خوان محمد تو کھلا مجھ پر
کرم شفقت عنایت مہربانی کس کو کہتے
حسین ابن علی نے اہل مکتب کو بتایا ہے
سناں کی نوک پر قرآن خوانی کس کو کہتے ہیں
اگر دریا سے ہی اس کی وضاحت ہو نہیں پائی
تو پیاسا کیا بتائے گا کہ پانی کس کو کہتے ہیں
جو خود کو داعیان حریت کہتے نہیں تھکتے
انہیں پوچھیں ذرا برہان وانی کس کو کہتے ہیں
تمہاری آنکھ پر آیا سوال اردو کے پرچے میں
بتاؤ لاجوردی ارغوانی کس کو کہتے ہیں
اٹھایا دوش مژگاں پر جو بار خواب تو جانا
گرانی کیا بلا ہے ناتوانی کس کو کہتے ہیں
ابھی آ جائیں گے لے کر سبھی اسباب محشر کے
میں یوں ہی پوچھ بیٹھا تھا جوانی کس کو کہتے ہیں
سحر سے پیشتر جس کی بصارت چھن گئی ارشدؔ
وہی سمجھا سکے گا رائیگانی کس کو کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.