مقصود جان و دل شہ ذیشان آپؐ ہیں
مقصود جان و دل شہ ذیشان آپؐ ہیں
حقا کہ میرا دیں مرا ایمان آپؐ ہیں
تخلیق کائنات ہے منسوب آپؐ سے
عنوان زندگی بہر عنوان آپ ہیں
ہم عاصیوں کے پاس کچھ اس کے سوا نہیں
بخشش کا ہے اگر کوئی سامان آپؐ ہیں
انسانیت کی کرتی ہے تکمیل جس کی ذات
واللہ اس جہاں میں وہ انسان آپؐ ہیں
دنیا کی جستجو ہے نہ عقبیٰ کی آرزو
میری نظر کے سامنے ہر آن آپؐ ہیں
طوفاں میں ناخدا کی ضرورت نہیں مجھے
میں آپؐ کا ہوں میرے نگہبان آپؐ ہیں
اللہ کا وجود تو دیکھا نہیں مگر
اللہ کے وجود کی پہچان آپؐ ہیں
زیدیؔ بیاں صفات ہوں کیا مختصر یہ ہے
ہم پر خدا کی ذات کا احسان آپؐ ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.