مقتل سے بار بار گزارا گیا ہمیں
خنجر سے پہلے خوف سے مارا گیا ہمیں
انعام بٹ رہا تھا محبت میں صبر کا
مجنوں سے تھوڑا پہلے پکارا گیا ہمیں
فرہاد تھک کے بیٹھ گیا تھا جہاں کبھی
بالکل اسی جگہ پہ اتارا گیا ہمیں
راجا کا بیٹا راجا نہیں بنتا بنتے ہم
بس اس لئے کہانی میں مارا گیا ہمیں
پہلے کرا لیا گیا اقرار موت کا
پھر زندگی کے گھاٹ اتارا گیا ہمیں
کاشفؔ وہ خود کو جیت نہ پائے بساط پر
یعنی کہ جان بوجھ کے ہارا گیا ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.