مر گئے تو اس کا غم رہ جائے گا
مر گئے تو اس کا غم رہ جائے گا
زندگی میں پیچ و خم رہ جائے گا
ٹوٹ جائے گا فسوں شمشیر کا
صرف اعجاز قلم رہ جائے گا
شیخ و پنڈت تو فنا ہو جائیں گے
قصۂ دیر و حرم رہ جائے گا
چھیڑ دیں گے ہم جو غم کی داستاں
سارا عالم چشم نم رہ جائے گا
مے کدہ میں خوار سب ہو جائیں گے
ایک ساقی محترم رہ جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.