Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرض غزل کا ہے مجھ کو زکام تھوڑی ہے

واحد انصاری برہانپوری

مرض غزل کا ہے مجھ کو زکام تھوڑی ہے

واحد انصاری برہانپوری

MORE BYواحد انصاری برہانپوری

    مرض غزل کا ہے مجھ کو زکام تھوڑی ہے

    کہ میری جان مجھے کوئی کام تھوڑی ہے

    نہ دیکھو اتنی حقارت سے ما بدولت کو

    ہے سر کا تاج تمہارا غلام تھوڑی ہے

    میں کیسے کر لوں یقیں اس میں ہے نشہ ساقی

    یہ آنکھ آنکھ ہے دارو گدام تھوڑی ہے

    یتیم خانے کا کر جائیں سارا مال ہڑپ

    حرام خوروں کے منہ میں لگام تھوڑی ہے

    غزل چرانا بھی اور پڑھنا بھی دھڑلے سے

    کلیجہ چاہئے آسان کام تھوڑی ہے

    ترے وجود کو کانٹا بنا کے رکھ دے گا

    یہ غم کی گولی ہے بیٹا بدام تھوڑی ہے

    سنا سنا کے پکا دوں گا کان محفل کے

    مرا کلام یہ واحدؔ کلام تھوڑی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے