مرد میداں ہو تو کیوں کترا رہے ہو جنگ سے
مرد میداں ہو تو کیوں کترا رہے ہو جنگ سے
کب تلک خر مستیاں یوں ہی رباب و چنگ سے
بے حسی اوڑھے ہوئے کب تک یوں ہی ذلت سہیں
کوئی تو آواز اٹھائے اک نئے آہنگ سے
ہو بسیرا خاک پر دائم ترا مثل ملنگ
جوڑ مت رشتہ تو اپنی ذات کا اورنگ سے
ہو ترا اخلاق بر بنیاد عجز و انکسار
آدمیت رکھ بچا کر نفرتوں کے زنگ سے
مت دلیلیں پیش کر کوتاہیوں پر اس طرح
باعث تعزیر ٹھہرے گا تو عذر لنگ سے
پونچھ دے گرد تغافل توڑ تار عنکبوت
نقش روشن ہوں تری تصویر کے ارژنگ سے
آنکھ میں افواج خوابوں کی اتاریں مستقل
اور تعبیریں اٹھائیں زندگی کی جنگ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.