مرحلہ دید کا دشوار نہیں ہے کوئی
مرحلہ دید کا دشوار نہیں ہے کوئی
عشق کی راہ میں دیوار نہیں ہے کوئی
کس قدر سرد ہوا حوصلۂ سنگ زنی
شیش محلوں پہ بھی یلغار نہیں ہے کوئی
دل ہوئے جوہر احساس وفا سے محروم
اب غم عشق کا معیار نہیں ہے کوئی
لوگ بیٹھے ہیں اندھیروں کی تجارت کرنے
چاند سورج کا خریدار نہیں ہے کوئی
جانے کس سمت محبت میں گئے دیوانے
آج ہنگامۂ سردار نہیں ہے کوئی
قافلے والے جدھر رخ ہے چلے جاتے ہیں
جیسے اب قافلہ سالار نہیں ہے کوئی
دھوپ ہی دھوپ میں پہروں تجھے چلنا ہے مجیدؔ
دور تک سایۂ دیوار نہیں ہے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.