مسافتوں کا کبھی اختتام کر مجھ میں
مسافتوں کا کبھی اختتام کر مجھ میں
اے باد عصر کبھی تو قیام کر مجھ میں
ازل کی آنکھ میں جو تو نے رکھ دیا تھا کبھی
اس ایک خواب کا منظر تمام کر مجھ میں
ہے ایستادہ بچانے کے واسطے کوئی
مرے وجود کی دیوار تھام کر مجھ میں
میں تیرے سامنے تنہا کھڑا ہوں حسن ازل
شعور خلق سے ہٹ کر کلام کر مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.