مصائب زمانے کے کم کیجیے
مصائب زمانے کے کم کیجیے
زمانے کو رشک ارم کیجیے
نہ بے کار بیٹھو کبھی دوستو
کہ دو چار طے اب قدم کیجیے
جو کرتے ہو کعبے میں رب کو تلاش
زمانے کو مثل حرم کیجیے
کسی پر بھی ڈھاؤ نہ ظلم و ستم
ہر اک پہ نگاہ کرم کیجیے
جو دیکھو کسی کو بھی روتا ہوا
تو آنکھوں کو اپنی بھی نم کیجیے
بہت سخت دل کیوں تمہارے ہوئے
ذرا دل کی سختی کو کم کیجیے
کسی کے بھی آگے خدا کے سوا
کبھی اپنے سر کو نہ خم کیجیے
نہیں لگتا دنیا میں ساگرؔ جی دل
چلو چل کے سیر عدم کیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.