Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مسرت بخش ہو آہ سحر ایسا بھی ہوتا ہے

سید منظر حسن دسنوی

مسرت بخش ہو آہ سحر ایسا بھی ہوتا ہے

سید منظر حسن دسنوی

MORE BYسید منظر حسن دسنوی

    مسرت بخش ہو آہ سحر ایسا بھی ہوتا ہے

    شب فرقت بھی ہو جائے بس ایسا بھی ہوتا ہے

    بہت دیکھے ستم گر فتنہ پرور بزم امکاں میں

    مگر دنیا میں کوئی فتنہ گر ایسا بھی ہوتا ہے

    تمہاری چارہ سازی کام آ جائے تو کیا کہنا

    یہ ہوتا ہے بہت ہی کم مگر ایسا بھی ہوتا ہے

    بہ وقت صبح چشم گل میں شبنم یہ بھی ہوتا ہے

    فغان نیم شب کا یہ اثر ایسا بھی ہوتا ہے

    گلستاں کی فضا میں رنگ و نکہت ڈھونڈنے والو

    رگ گل میں چھپے ہوں نیشتر ایسا بھی ہوتا ہے

    تامل کیا ہے منظر دعوت مژگاں کئے جاؤ

    دوا خود ڈھونڈ لے زخم جگر ایسا بھی ہوتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے