مسرت کے لمحات کم دیکھتے ہیں
مسرت کے لمحات کم دیکھتے ہیں
زمانے کی آنکھوں میں غم دیکھتے ہیں
یہ کس کی ہے آمد شگفتہ فضا ہے
بہاروں کا ہر سو کرم دیکھتے ہیں
مٹایا ہے جس نے محبت میں خود کو
ہم اس کا ہی نقش قدم دیکھتے ہیں
اخوت محبت نہ ہی بھائی چارہ
یہاں بھائی بھائی کو کم دیکھتے ہیں
سکھائے ہیں جس نے تبسم تکلم
اب ان پر مسلط ستم دیکھتے ہیں
یہ محفل سجائی تھی جس کے لیے کیوں
اسے ہی یہاں پر عدم دیکھتے ہیں
یہ اعزاز ہے کیا محبت کا صارمؔ
محبت کی آنکھوں کو نم دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.