مشغلا یہ بھی بہت اچھا ہے لیکن وقت پر
مشغلا یہ بھی بہت اچھا ہے لیکن وقت پر
ہم بھی فرمائیں گے یارو عشق اک دن وقت پر
ہاں کہاں سے لائیں بام و در کی باتوں کا جواب
ہاں کریں گے کیا پہنچ کر گھر ترے بن وقت پر
کاش ہم اس درد سے یک لخت پا جاتے نجات
کاش ڈس لیتی ہمیں یہ ہجر ناگن وقت پر
تو زمیں کو آسماں کرنے کی کوشش ٹھیک ہے
سنتے ہیں ہر چیز ہو جاتی ہے ممکن وقت پر
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 67)
- Author : شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.