مشہور ہو گیا وہ مرا پیرہن لیے
میں پھر رہا ہوں شہر میں ننگا بدن لیے
میں تو کبھی کا مر چکا اور لوگ رو چکے
یہ کون پھر سے آ گیا میرا کفن لیے
ذروں میں جب سے جسم مرا منقسم ہوا
سر پر کھڑا ہے ہاتھ میں سورج کرن لیے
میں نے تو اپنے ہاتھ سے کھودی ہے اپنی قبر
آیا ہے لے کے کیسی طلب گورکن لیے
پھر راستے کی دھول میں سارا بدن اٹا
پھر چل پڑا ہے فخرؔ ارادے کٹھن لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.