مسیحا کی نظر مایوس بیماروں سے الجھی ہے
مسیحا کی نظر مایوس بیماروں سے الجھی ہے
قیامت کن شکستہ حال دیواروں سے الجھی ہے
تری دنیا کا یا رب کیا بگاڑا ہے غریبوں نے
تری دنیا بھی ہم تقدیر کے ماروں سے الجھی ہے
ہماری زندگی کیا ہے جہان رنج و راحت ہے
کبھی پھولوں سے لپٹی ہے کبھی خاروں سے الجھی ہے
یہ شاید آخری اک مرحلہ ہے آزمائش کا
محبت آج اپنے ناز برداروں سے الجھی ہے
نہ ذوق دید ہے باقی نہ عنوان طلب انجمؔ
نظر کس بیکسی میں شوخ نظاروں سے الجھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.