مسجد و مندر کا یوں جھگڑا مٹانا چاہیے
مسجد و مندر کا یوں جھگڑا مٹانا چاہیے
اس زمیں پر پیار کا اک گھر بنانا چاہیے
مذہبوں میں کیا لکھا ہے یہ بتانا چاہیے
اس کو گیتا اور اسے قرآں پڑھانا چاہیے
وہ دیوالی ہو کے بیساکھی ہو کرسمس ہو کے عید
ملک کی ہر قوم کو مل کر منانا چاہیے
دوستو اس سے بڑی کوئی عبادت ہی نہیں
آدمی کو آدمی کے کام آنا چاہیے
کون سے مذہب میں لکھا ہے کہ نفرت دھرم ہے
مل کے اس دنیا سے نفرت کو مٹانا چاہیے
چاہتے ہے جو کئی ٹکڑوں میں اس کو بانٹنا
ایسے غداروں سے بھارت کو بچانا چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.