مت بڑھاؤ بات کو تم مت کرو بے بات بحث
مت بڑھاؤ بات کو تم مت کرو بے بات بحث
ختم کر دیتی ہے اکثر پیار کے جذبات بحث
لا تعلق ہی سمجھ لیں یا کہ سمجھیں ہوش مند
چپ رہے ہم جب چھڑی یاروں میں کوئی رات بحث
کیوں نہیں پھر ہوگی سنوائی غریبوں کی یہ سوچ
گر کریں گے کھل کے ان پر اور اخبارات بحث
ایسے توڑا تم نے رشتہ بات بھی اب ہے فضول
کیا مجھے لوٹا سکے گی وہ مرے لمحات بحث
کہہ دیا ہے تو نے جو ہے آدمی اچھا سجیتؔ
یار سب تیرے کریں گے اس پہ اب دن رات بحث
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.