مت جھکو پر وقار سر ہے تو
مت جھکو پر وقار سر ہے تو
غم اٹھا لو اگر جگر ہے تو
عشق کی راہ پر خطر ہے تو
مت کرو عشق دل میں ڈر ہے تو
یہ الگ بات ہے نہ پوچھو تم
میرے احوال کی خبر ہے تو
زیر لب اب وہ مسکراتے ہیں
میری آہوں کا کچھ اثر ہے تو
مجھ سے کیوں میرا حال پوچھو ہو
دیکھ لو غور سے نظر ہے تو
دولت علم تو ہماری ہے
کیا ہوا ان کے پاس زر ہے تو
تم بھی پتھر کسی پہ مت پھینکو
شیشے جیسا تمہارا گھر ہے تو
پیار سے پیش آؤ دشمن سے
زیر ہو جائے گا زبر ہے تو
لفظ شر تو بشر میں شامل ہے
کیوں ہو حیراں بشر میں شر ہے تو
ٹھیس لگتے ہی شیشہ ٹوٹ گیا
داستاں دل کی مختصر ہے تو
فکر منزل کی کیوں کریں ببیاکؔ
راہ بر اپنا معتبر ہے تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.